30 جنوری 2013 - 20:30

شمالي ترکي کے شہر توکات ميں عوام نے مظاہرے کرکے اسکولوں اور سرکاري دفاتر ميں خواتين کے حجاب پر عائد پابندي ہٹائے جانے کا مطالبہ کيا ہےـ

ابنا: شہر توکات کے عوام نے منگل کے روز مظاہرے کئے اور حجاب ميں رہنے والي خواتين کو نوکري پر نہ رکھے جانے کي روش پر شديد احتجاج کياـمظاہرے عدالت و آزادي يونين کي کال پر ہوئےـ مظاہرين کا نعرہ تھا کہ حجاب کي آزادي ابھي اور ہر جگہ ہوني چاہئے  ـمظاہرين نے ہاتھوں ميں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر يہ نعرے درج تھے کہ  اسلامي حجاب کے لئے بلا قيد و شرط آزادي دي جائے، حجاب کي مکمل آزادي تک جدوجہد جاري رہے گي، حجاب حکم الہي ہے ـ

يہ مظاہرے وزارت تعليم کے حاليہ سرکولر کے خلاف ہوئے ہيں جو اسکولي طالبات کے يونيفارم سے متعلق ہےـ اس سرکولر ميں کہا گيا ہے کہ ديني مدارس کے علاوہ ديگر مدارس اور اسکولوں کي لڑکيوں کو چاہئے کہ بغير حجاب کے اسکول جائيں ــ

.......

/169